محکمہ برائے ترسیل زر
بی او پی فارن سے ہوم ریمیٹنس سروس وطن سے دور کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے جس میں پلک جھپکتے آپ کی بھیجی گئی رقوم آپ کے پیاروں کو منتقل کر دی جاتی ہیں۔ بینک آف پنجاب تیزی سے بڑھتے ہوئے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے اور باہرسے بھیجی گئی رقومات وصول کرنے والے بینکوں میں سر فہرست ہے۔ بینک آف پنجاب نے انفرادی طور پر "فارن سے" کے نام سے ایک ایسی ایپلیکیشن بنائی ہے جس میںمختلف ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کو انتہائی مختصر وقت میںاور انتہائی محفوظ طریقے سے بیرون ملک سے رقومات کو پاکستان بھیجنے کی سہولیات میسر ہونگی۔ بنائی گئی اس ایپلی کیشن سے تمام پاکستانیوں کے لئے ممکن ہو گا کہ وہ انتہائی محفوظ اور مختصر وقت میں رقومات پاکستان میں منتقل کریں اور وہ بھی بالکل فری۔
575پلس برانچوں کا پاکستان کے194بڑے شہروں میں پھیلے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بی او پی ملک کے ہر حصے میں آپ کی رقومات کی بر وقت ترسیل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اپنے عزیز و اقارب، دوستوں یا گھر والوں کو کسی خاص موقع پر یامعمول کے ساتھ رقم بھیجنی ہو تو بی او پی آپ کو فراہم کریگا انتہائی محفوظ اور سبک رفتار ترسیل زر کی سہولت ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کی بھیجی گئی رقم آپ کے عزیز و اقارب کو مل گئی ہے ہر سطح پر ہر ممکن احتیاطی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں رقومات بی او پی کی کسی بھی برانچ یا اس کے ایجنٹس سے وصول کی جا سکتی ہیں۔ بی او پی کی تمام برانچز آسان رسائی والے اہم علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان برانچز کے نیٹ ورک کو دوسرے علاقوں تک وسعت دی جا رہی ہے۔
کاروبار کے لیے:
اگر آپ بینک آف پنجاب کے ساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو دیے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں ۔
Farrukh.majeed@bop.com.pk ہیڈ ہوم ریمیٹنس
سرگرمیاں
بینک کی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی سوال کے لیےبرائے مہربانی دیے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔
rtgs.hrc@bop.com.pk